ملیحہ لودھی پانچ کامیاب ترین سفارتکار خواتین کی فہرست میں شامل

February 13, 2018

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا نام دنیا کیپانچ کامیاب ترین خواتین سفارتکاروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

گزشتہ روزسفارتکاروں کے عالمی دن کے موقع پر روس کی سرکاری ویب سائٹ نے ملیحہ لودھی کا نام دنیا کی پانچ کامیاب ترین خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ویب سائٹ کے مطابق ملیحہ لودھی مسلمان ممالک میں مقبول ترین شخصیت ہیں۔

واضح رہےڈاکٹر ملیحہ لودھی کو فروری 2015 میں پاکستان کی جانب سے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب تعینات کیا گیا تھا اور اب تک وہ اس عہدے پر اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ملیحہ لودھی دو مرتبہ امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات رہیں اور اس کے علاوہ وہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے عہدے پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

اس فہرست میں روس کی سفارت کار الیانورا مترافونوا سرِ فہرست ہیں جبکہ دیگر خواتین میں کرغیزستان کی روزا اتن بائیوا، ہالینڈ کی رینے جونزبوس اور سوئیڈن کی ایلوا ماڈال شامل ہیں۔