کبھی ہمت نہ ہارنا...جان سینا کی معذور پرستار سے سرگوشی

February 13, 2018

معروف ہالی وڈ اداکار اور ریسلر جان سینا نے رنگ سے اتر کر اپنے مسلمان معذور پرستار کو پیار کیا اور اس کے کان میں کہا کہ نیور گیو اپ یعنی کبھی ہمت نہ ہارنا۔

یہ واقعہ سین جوز کے ریسلنگ رنگ میں 12فروری کی شب اس وقت پیش آیا جب جون سینا نے راکے شو کے دوران اپنے حریف انٹر کانٹی نیٹل چیمپئن دی مز کو پچھاڑ کر فتح اپنے نام کی۔

دی مز کو شکست دینے کے فوری بعد جان سینا ریسلنگ رنگ سے اترتے ہیں اور پرستاروں کے ہجوم میں بیٹھے مسلم خاندان کے پاس پہنچتے ہیں جن کے ساتھ ان کا معذور نوجوان بیٹا وہیل چیئر پر بیٹھا ہوا تھا۔

جان سینا معذور بچے کے قریب پہنچے اور انہوں نے اسے پیار کیا،اس کے سر پر ہاتھ پھیرا، اپنا کلائی کا بینڈ تحفتاً دیا۔

انہوں نے بچے کے اہل خانہ سے ہاتھ ملایا اور معذور بچے کے کان میں سرگوشی کی کہ نیور گیو اپ (کبھی ہمت نہ ہارنا)۔