برینڈن میکولم کی دبئی آمد، لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

February 16, 2018

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم پی ایس ایل تھری میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی قیادت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کی دبئی آمد کے موقع پر دبئی ایئر پورٹ پر ٹیم مینجمنٹ نے ان کا استقبال کیا ۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور قلندرز کا پاکستانی کھلاڑیوںپر مشتمل دستہ دبئی پہنچا تھاجہاں ہوٹل میںآرام کے بعد آج سے ٹیم اپنی ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

لاہور سے روانگی سے قبل قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس سیزن میںان کی ٹیم شائقین کو مایوس نہیں بالکل نہیں کرے گی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیم کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور قلندرز کے کرکٹ کے لئے اقدامات اور کشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ پراجیکٹ کو سراہا ۔

رانا عاطف نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں ٹیم کا سوینئیر دیا ۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کرکٹ کے فروغ کیلئے مثبت کام کررہی ہے۔