پی ایس ایل میں ملتان سلطان کی اینٹری

February 16, 2018

پاکستان کرکٹ کے شاندار ایونٹ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن سے اس کی ٹیموںمیںبھی ایک نئی ٹیم کی اینٹری ہورہی ہے ۔ یہ ہے ’ملتان سلطان‘ ۔

اس ٹیم میںنوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کی شمولیت نے اسے ٹورنامنٹکی دیگر ٹیموں کے ہم پلہ کردیاہے۔

ٹیم کی قیادت قومی ٹیم کے صف اول آل راؤنڈرشعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے باقی کھلاڑیوںمیں سابق سری لنکن وکٹ کیپر کمارا سنگاکارا کے علاوہ ویسٹانڈیز کے کیون پولارڈ، ڈیرن براوو، نکولس پورن، ساؤتھ افریقہ کے عمران طاہر، ہارڈس ولجیون اور انگلینڈ کے روس وٹلی شامل ہیں۔

ٹیم میں قومی کرکٹرز سہیل تنویر، جنید خان، محمد عرفان ، احمد شہزاد، کاشف بھٹی، عرفان خان، صہیب مقصود، محمد عباس، عمر گل، عمر صدیق، عبداللہ شفیق اور سیف بدر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر و کوچ ٹام موڈی’ ملتان سلطان‘ کی کوچنگ کریں گے جبکہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ٹیم کے مینٹور ہیں۔

ٹورنامنٹمیں ملتان سلطان کے ہونے والے معرکوں کا شیڈول
ملتان اس ایونٹکے افتتاحی میچ میں ہی ایکشن میںنظر آئے گی جہاںاس کا مقابلہ ڈیرن سیمی کی دفاعی چیمپئن ٹیم پشاور زلمی سے 22 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

اگلے ہی روز 23 فروری کو دبئی کے ہی میدان میں پرجوش کپتان شعیب ملک اپنے سلطانوں کے ہمراہ ڈے نائٹ میچ میں لاہور قلندرز کے سامنے ہوں گے ۔

ایک دن آرام کے بعد25 فروری کو نئے جوش اور نئی منصوبہ بندی کے ساتھ شعیب ملک اعصاب شکن مقابلے کے لیے ٹھنڈے دماغ کے حامل تجربہ کار کپتان مصباحالحق کی اسلام آباد یونائیٹڈسے آمنا سامنا کریںگے۔

چار دن کے آرام اور نئے پلان کے ساتھ ملتان سلطان 2 مارچ کو اپنے کپتان کی سابقہ ٹیم کراچی کنگز کے خلاف ایکشن میں نظر آئے گی۔ اس میچ میں شعیب ملک کے تجربہ کے علاوہ وہ باتیںبھی اہمیت رکھتی ہیں جو ملک نے گزشتہ سیزن میں کراچی کنگز کے ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر مشاہدہ کی تھیں۔

تین مارچ کو ملتان سلطان اپنے سلامی بلے باز احمد شہزاد کی سابقہ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے مقابلہ کرے گی۔میچ میں حریف کپتان سرفراز کے لیے شہزاد کے بلے سے ابلتے رنز کو روکنا کسی چیلنج سے کم نہیںہوگا۔

ملتان 6 مارچ کو زلمی سے مقابلہ کرے گی ، یہ ایونٹمیں دونوںٹیمز کا دوسرا ٹکراؤ ہوگا۔

تین مارچ کے میچ کا جو بھی نتیجہ نکلے اس سےقطع نظر ہوکر پلٹکے جھپٹنے کے لیے دونوں ٹیمیں محض 3 دن بعد ایک مرتبہ پھر سے 7 مارچ کو مدمقابل ہوں گی۔

نو مارچ کو ملتان سلطان برینڈن میکولم ، فخر زمان کی جارحمزاج اوپنگ جوڑی ٹیم لاہور قلندر سے مقابلہ کرے گی۔ میچ میں سلطانز کے عمر گل اور محمد عرفان کی تجربہ کار بولنگ کا کڑا امتحان ہوگا۔

ایونٹ میں ملتان سلطان اپنا نواںمیچ 10 مارچ کو کراچی کے کنگز سے کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں دونوںٹیمیں دوسری مرتبہ مدمقابل ہوں گی۔

اس کے بعد ملتان 13 مارچ کو اپنا آخری راؤنڈ میچ پہلے سیزن کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈسے کھیلے گی جس کے بعد 18 مارچ سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوجائے گا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔