پی آئی بی میں الیکشن ہوا تو اللہ ہی حافظ ہے، سید سردار

February 17, 2018

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما سید سردار احمد نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن ایک ہی ہوسکتا ہے جو کہ مشکل ہے،پی آئی بی میں انتخابات ہوئے تو اللہ ہی حافظ ہے۔

فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے اختلافات ختم کرانے کے لئے خواجہ اظہار الحسن اور سید سردار احمد پی آئی بی پہنچے۔

ملاقات کے لئے آتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں،مسئلہ صرف سربراہی کا نہیں۔

انہوں نے فاروق ستار سے شکوہ کیا کہ ان کے پیار کا انکروچمنٹ ایریا کامران ٹیسوری کی طرف زیادہ ہی ہوگیا ہے،جو لوگ آگ لگارہے ہیں انہیں رابطہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہٹادیاجائےگا۔

فاروق ستار سے 4 گھنٹے طویل ملاقات کے بعد خواجہ اظہار الحسن رک گئے جبکہ سید سردار احمد واپس لوٹ گئے ،جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ فاروق بھائی مان جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ بیان دے کر کشتی پار لگنے نہیں دے رہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ میری بات سنی جاتی ہے ،مانی جاتی ہے ،فاروق ستار بھی مان جاتے ہیں لیکن کچھ بیان دے دیتے ہیں۔

بعد ازاں مہاجر اتحاد تحریک کے وفد نے بھی پی آئی بی میں فاروق ستار اور بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی۔