میلانیا کی ناراضگی برقرار، ٹرمپ کو پھرشرمندگی کا سامنا

February 18, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کے درمیان فاصلے اب تک نہیں سمٹ سکے، اس بات کا ثبوت ایک بار پھر کیمرے میں آنکھ میں محفوظ ہو گیا ہے۔ جب میلانیانے اپنے شوہر کا ہاتھ نہ تھاما اور ایک بار پھر ٹرمپ کو نظر انداز کر دیا۔

جی ہاں۔۔ فلوریڈا پہنچنے پر طیارے سے باہر آتے ہی ٹرمپ نے حسب معمول میلانیاکا ہاتھ تھامنا چاہا تو انہوںنے بھی اپنی عادت کے مطابق پھر سے ٹرمپ کو اپنا ہاتھ تھامنے نہ دیا اور آگے بڑھ گئیں۔

یہ صورتحال ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئی اور کیمرے کی آنکھ نے تمام مناظر محفوظ کر لیے۔