ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 66 افراد ہلاک

February 18, 2018

ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، طیارے میں 60 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے۔ جن کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا، تباہ ہونے والے طیارے نے اصفہان میںایمرجنسی لینڈنگ کوشش کی تھی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکارطیارے میں 66 افراد سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سیمرون کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی حکام نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

امدادی ٹیمیںحادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں،خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموںکو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا مسافر طیارہ رڈار سے غائب ہوگیا تھا، مسافر طیارے کا رخ تہران سے جنوب مغربی شہر کی جانب تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 50 سے 60 مسافر سوار تھے۔