پاکستان کا کینیڈا سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی کا مطالبہ

February 20, 2018

پاکستان نے کینیڈا سے دالوں کی درآمد پر پابندی اٹھانے کو مختلف آئٹمز کو ڈیوٹی فری رسائی سے مشروط کردیا۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ کینیڈا میں پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی دی جائے۔

وزرات تجارت کے حکام کے مطابق وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کے حالیہ دورہ کینیڈا کے دوران کینیڈا نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دالوں کی درآمد سے پابندی اٹھائی جائے جسے پاکستان نے مختلف آئٹمز کو ڈیوٹی فری رسائی سے مشروط کردیا۔

کینیڈا پاکستان کو سالانہ 40کروڑ ڈالر سے زائد کی دالیں برآمد کرتا تھا،پاکستان نے چند ماہ قبل کینیڈا سے دالوں کی درآمد پر پابندی لگادی تھی، پابندی معیارات پورا نہ کرنے پر عائد کی گئی تھی ۔