زمبابوے کرکٹ یونین نے آئی سی سی سے قرض کی درخواست کردی

February 20, 2018

مالی مسائل سے تنگ کرکٹ زمبابوے یونین نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے قرض کی درخواست کی ہے، زمبابوے کو اگست میں پاکستان کی میزبانی کرنی ہے۔

بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اگست میں پاکستان کے شیڈول دورے میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے ہیں، اس دوران سہ فریقی سیریز بھی طے ہے جس کیلئے زمبابوے کرکٹ یونین آسٹریلیا کو قائل کرنے میں مصروف ہے۔

گزشتہ برس معاوضوں کی عدم ادائیگی سے تنگ آکر کرکٹرز اور بورڈ ملازمین نے ہڑتال کردی تھی۔

زمبابوین حکام کو عالمی تنظیم کی جانب سے فنڈز ملنے کی امید ہے، حتمی جواب تک پاکستان کی سیریز کا امکان برقرار ہے۔