12 سالہ برطانوی بچی کی بہادری

February 21, 2018

یوں تو دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات معمول کا حصہ ہیں اور ایسی صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی یہ بچی تو بہت بہادر نکلی جس نے موبائل فون چھیننے والے چور کا بھرپور مقابلہ کیا۔

جی ہاں، یہ واقعہ برطانیہ کے شہر ڈربی میں پیش آیا جب ایک 12سالہ بچی کیمبرج اسٹریٹ سے گزر رہی تھی کہ ایک چور بچی کا پیچھا کرتے ہوئے آیا اور اُسکا موبائل فون چھیننے لگا۔

اس اچانک حملے کے باوجود بچی ذرا نہ گھبرائی اور اپنا فون بچانے کیلئے چور کا بھرپور مقابلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں خوش قسمتی سے بچی بالکل محفوظ رہی تاہم اپنے سے بڑے اور طاقتور شخص کا بھرپور مقابلہ کرنے کے باوجود اپنا موبائل فون نہیں بچا سکی جبکہ پولیس کی جانب سے چور کی تلاش جاری ہے۔