جرمن سفیر کادورہ سی ایم ایچ سیالکوٹ بھارتی فائرنگ کےزخمیوں سے ملاقات

February 21, 2018

راولپنڈی، اسلام آباد( اے پی پی) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کرکےبھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار زخمیوں سے ملاقات کی، دوسری جانب حکومت نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفتر خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن کے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزیوں ،8سالہ بچے آیان زاہد کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ تھمادیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سی ایم ایچ سیالکوٹ کا دورہ کیا اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کے ذریعے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہونے والے زخمیوں سے ملاقات کی۔