جھنگ ،مسجد کے قریب اخبار میں لپٹے 4بم برآمد

February 21, 2018

جھنگ(نمائندہ جنگ)پولیس نےجھنگ کے نواحی علاقہ موضع ماہنیاں والا سے دیسی خود ساختہ بم برآمد کر لئے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر عثمان احمد نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ چک264ماہنیاں والا میں مقامی مسجد کے قریب چار عدد یسی خود ساختہ بم برآمد کرلیے بم گیند نما تھے اور اخبار میں لپٹے ہوئے تھے۔پولیس ،بم ڈسپوزل سکوارڈ ،دیگر متعلقہ محکموں نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بنا دئیے ۔