واٹر بورڈ میں مقامی لوگوں کو ملازمتیں نہ دینے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

February 21, 2018

میرپورساکرو ( نامہ نگار) واٹر بورڈ کراچی میں مقامی لوگوں کو نوکریاں نہ ملنے پر سندھ ترقی پسند پارٹی کے رہنماء کامریڈ اللہ بچایو کلمتی اور فاضل بلوچ کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ واٹر بورڈ کراچی میں کراچی کے لوگوں کو بھرتی کیا جارہا ہے تاہم مقامی لوگوں کو بالکل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بھرتیوں میں مقامی افراد کو روزگار دیا جائے ورنہ یکم مارچ سے دھابیجی پمپ ہاؤس گیٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔