کینیڈا کے وزیر اعظم بھارت کا دورہ دو سال قبل کرنا چاہتے تھے،بھارتی میڈیا

February 21, 2018

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو بھارت کا دورہ دو سال قبل کرنا چاہتے تھے لیکن خالصتان تحریک اور مودی کے سرد مہرانہ رویے کے باعث ان کا دورہ تاخیر کا شکار ہوا۔ بھارتی اخبار کے مطابق جسٹن ٹرودیو کا دورہ بھارت متنازع بنا ہوا ہے ۔ انہوں نے بھارت کے دورہ کیلئے دو سال قبل خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن بھارت میں خالصتان تحریک پر اٹھتے شور اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے سرد مہری دکھانے کے باعث دورہ تاخیر کا شکار ہوا ۔ بھارت کاکہنا ہے کہ خالصتان مسئلے پر تحفظات ہیں جبکہ کینیڈا خالصتان کے حامی وزیر کو بھی برطرف نہیں کرتا ۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے کینیڈین وزیر اعظم اور ان کی ٹیم کی سخت نگرانی بھی کی جارہی ہے کہ وہ بھارت میں اپنے دور ے کے دوران خالصتان تحریک سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں۔