ڈاکٹرعبدالصمدخان کی والدہ انتقال کر گئیں

February 21, 2018

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈرگ ریگولیٹری آف پاکستان کے ڈائریکٹر ہیلتھ اینڈ او ٹی سی ڈاکٹرعبدالصمدخان کی والدہ انتقا ل کر گئیں جنہیں کیولری گرائونڈ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ میں سابق وفاقی وزیر محمد علی دورانی ،نیشنل کونسل فار طب کے صدر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ،فیڈرل ڈرگ انسپکٹرشیخ رشید ،اجمل سہیل ،پاکستان طبی فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین عرفان شاہد ،محمد عمران مسعود ،محسن آفتاب قرشی ،ڈاکٹر امجد عقیل ،پاکستان فارما سیوٹیکل مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی حامد رضاء ، سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔