نشتر میں دوائوں کی قلت نہیں، 90 کروڑ مختص کئے گئے

February 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے اے ایم ایس فارمیسی ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا ہے کہ نشتر ہسپتال میں ادویات کی قلت نہیں ،عدم فراہمی کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،ادویات کے لئے90 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھےجن کوذمہ داری سے خرچ کیا جا رہا ہے ، 7 کروڑ روپے میڈیکل گیسزکے لیے رکھے گئے ہیں اور میڈیکل گیسز کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے،12کروڑ روپے لوکل پرچیزآف میڈیسن کیلئے مختص کیے گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر شاہ زمان نے کہا کہ اب تک دسمبر کے بل سمیت کل ادائیگی 5 کروڑ 35 لاکھ روپے کی گئی ، پرچیز آف میڈیسن کے لئے مختص بجٹ مالی سال 2017-18 میں71کروڑ رہا ۔ تمام تر سپلائی آرڈرز ماہ دسمبر اور جنوری میں مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ابتک آرڈر کیے گئے 265 میں سے 100سے زائد آئٹمز وصول کیے جا چکے ہیں جنکی مالیت 35 کروڑ تک ہے۔، کمپنیز کو ادائیگی کی منظوری سنڈیکیٹ کے ایجنڈا میں سر فہرست ہے منظوری کے بعد تمام بلز رولز کے مطابق فنانس ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروا دیے جائیں گے، اس وقت 200سے زیادہ ادویات نشتر سٹورز اینڈ فارمیسی سے ہسپتال کے تمام وارڈز اور ایمر جنسی کو فراہم کی جا رہی ہیں۔