سرکاری سکول کی ہیڈمسٹریس کو زدو کوب کرنے کا نوٹس

February 21, 2018

پشاور(جنرل رپورٹر)پشاور کے سرکاری سکول کی ہیڈمسٹریس نے خاتون ٹیچر کی جانب سے انہیں کمرے میں بند کرنے اور زدوکوب کرنے کا الزام لگایا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر عارف یوسف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، گورنمنٹ گرلزپرائمری اسکول باڑہ لائن کی ہیڈمسٹریس سلیقہ بیگم نے الزام عائد کیا ہے کہ معلمہ نازنین اسحاق نےمعمولی بات پران کے ساتھ تکرارکی اور اس کے بعد انہیں مبینہ طور پر کمرےمیں بند کرکےزدوکوب کیا،انہوں نے ایک حلف نامہ بھی تیارکیاجس میں مذکورہ ٹیچر کوبدتمیزاورجھگڑالو خاتون قراردیکر اس کےرویےکو سکول عملے،بچیوں اوران کےوالدین کےلئےناقابل برداشت قرار دیاگیا ہے ،حلف نامےپروزیراعلیٰ ٰکےمشیراورمقامی رکن صوبائی اسمبلی عارف یوسف،ضلع کونسل ممبرظہیربادشاہ ،پی ٹی آئی کی تعلیمی کمیٹی کےچیئرمین مشتاق حسین شاہ، یونین کونسل کےناظم ونائب ناظم اوراسکول کی اساتذہ نےدستخط کیے،ذرائع کے مطابق اہلیان باڑہ گیٹ نےڈائریکٹرانسداد بدعنوانی کوایک درخواست بھی دی ہے جس میں متعلقہ ٹیچر کی اسنادکی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے ،وزیراعلی ٰکےمشیربرائےقانون وپارلیمانی اموراورتحریک انصاف کےرہنماء عارف یوسف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ استانی کے تبادلے کی سفارش کی ہے۔