پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کی 35 جائیدادیں سربمہر

February 21, 2018

راولپنڈی (اپنے نامہ نگارسے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس ڈیفالٹرز کیخلاف اپنی مہم کے دوران مزید 35رہائشی و کمرشل جائیدادیں سربمہر کر دیں اور عملہ نے ڈیفالٹرز سے 28لاکھ روپے کی نقد ریکوری بھی کر لی، راولپنڈی شہر کے دونوں زون کے ای ٹی اوز ریاض حسین قریشی اور سہیل صابر نے ڈیفالٹرز کیخلاف منگل کو بھی کارروائی جاری رکھی اور تقریباً تین درجن جائیدادیں سربمہر کیں۔