فائرنگ سے ایک شخص قتل

February 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کوقتل کردیاگیا۔ایچ آئی یوکے سب انسپکٹرمرزاعارف نے بتایاکہ منگل کی صبح 65سالہ مہرخان ولدزلف خان سکنہ میانہ موہڑہ اپنی زمین کی طرف جارہاتھاکہ راستے میں موٹرسائیکل پرسوار غلام مصطفیٰ اورسہیل مسلح کلاشن کوف وہاں پہنچ گئے اورمہرخان پرسیدھے فائرکئے ۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ سابقہ دشمنی بتائی جاتی ہے۔