امریندر سنگھ کی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات، خالصتان کے معاملے پر گفتگو

February 21, 2018

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے دورہ بھارت پر موجود کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات میں خالصتان تحریک کا معاملہ اٹھایا۔

بھارتی میڈیاکےمطابق امرتسر میں وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے جسٹن ٹروڈوسےملاقات کی جس میں انکے ساتھ دورے پر موجود کینیڈا کی کابینہ کے6 وزیر بھی موجود تھے،اس موقع پرامریندرسنگھ نے خالصتان تحریک کے معاملے پربھی گفتگو کی۔

امریندرسنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ کینیڈین وزیردفاع ہرجیت سنگھ، دیگر وزراکے ساتھ ملکر خالصتان تحریک کی حمایت کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ خالصتان تحریک کی فنڈنگ کیلئےکینیڈاسمیت متعددممالک سےپیسے آرہےہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقامی لباس زیب تن کرکے گولڈن ٹیمپل کا بھی دورہ کیا، بھارتی وزیراعظم جمعہ کے روز کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔