لاہور: لڑکوں کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

February 22, 2018

ایف آئی اے نے لاہور میں کارروائی کر کے نوعمر لڑکوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم برہان بھٹی کو واپڈا ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، ملزم نو عمر لڑکوں کو ڈیٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے ورغلاتا تھا، پھر ان سےجنسی تعلقات قائم کر کے ویڈیوز بناتا اور بلیک میل کرتاتھا۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔