فن پارے جیسا رنگوں بھرا گھر

February 22, 2018

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک گھر کو اس قدر رنگوں سے رنگا گیا ہے.

اس کو دیکھ کر آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ نے رنگوں سے سجے کسی تخیلاتی فن پارے میں قدم رکھ دیا ہے۔

اسے خریدنے والا جوڑا سیاح تھا اور انہوں نے دنیا بھر کی ثقافت، آرٹ اور رنگوں کو اس گھر میں یکجا کردیا۔

گھر میں 2 بیڈرومز اور لونگ رومز موجود ہیں۔ گھر کا کچن بھی سبز رنگوں سے مزین بہت خوب ہے۔

سوئمنگ پول کے ساتھ خوبصورت پتھروں کا فرش موجود ہے جبکہ آس پاس پہاڑوں اور جنگل کا منظر دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتا ہے۔