شام میں جنگ بندی ، سلامتی کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ کا امکان

February 22, 2018

شام میں عارضی جنگ بندی کےلیے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پر ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔سوئیڈن اور کویت نے مشترکہ قرارداد پر جلد از جلد ووٹنگ کا مطالبہ کیا ہے ۔

مسودے میں امداد کی فراہمی اور زخمیوں کے انخلا کےلیے تیس دن کی جنگ بندی کا مطالبہ شامل ہے،جنگ بندی میں داعش اور القاعدہ کے خلاف کارروائیاں شامل نہیں ہوں گی ۔

شام میں باغیوں کے زیرقبضہ مشرقی غوطہ میں حکومتی فورسزشدید بمباری کررہی ہیں، گزشتہ اتوار سے اب تک تقریباً تین سو افراد ہلاک ہوچکےہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرز نے جنگی کارروائیاں روکنےکا مطالبہ کیا ہے ۔