ٹروڈو کا دہلی اسٹیڈیم کا دورہ، اظہر اور کپل دیو سے ملا قات

February 22, 2018

کینیڈین وزیر اعظم نے نئی دہلی میں کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے اظہر الدین اورکپل دیو سے ملا قات بھی کی۔

ٹروڈو نے بیٹ اْچھال کر اسٹائل دکھایا،ننھے بچوں نے پچ پر خوب رنگ جمایا۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو ان دنوں بھارت کے ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر موجود ہیں جہاں وہ سرکا ری امور کے ساتھ ساتھ تفریح بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں جسٹن ٹروڈو نے اپنی فیملی کے ہمراہ نئی دہلی کے کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر سابق بھارتی کپتان اظہر الدین اور کپل دیو بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اس موقع پر جسٹن ٹروڈیو نے بیٹ ہوا میں اچھال کر اسٹائل دکھایا تو وہیں ان کے ننھے بچوں نے پچ کر کرکٹ کھیل کر خوب رنگ جمایا۔

اظہر الدین اور کپل دیو نے ننھے بچوں کو بیٹنگ کرنے کے گر سکھائے جس پر ٹروڈو کافی خوش نظر آئے۔