دنیاکا سب سے بڑا شاورمہ تیار، عالمی ریکارڈ قائم

February 23, 2018

یوں تو شاورمہ اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن جناب اتنا بڑا شاورمہ شایدہی کبھی کسی نے دیکھا یاکھایا ہو۔

جی ہاں عراق کے شہر کربلا میں دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔

’عدنان ٹارٹن‘نامی عراقی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ بنانی کی ٹھانی اورماہر چیفس کے ساتھ مل کر گوشت، مختلف ساس اور سبزیوں سے 3ٹن وزنی شاورمہ تیار کیا اور ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔

واضح رہےکہ اس دیوہیکل شاورمہ کومذہبی تہوار کے موقع پر تیار کیا گیا، جسے 40ہزار سے زائد افراد نے مفت میں خوب مزے سے اُڑایا۔