خواتین سے نامناسب رویہ پر یونیسف کے ڈپٹی ڈائریکٹر مستعفی

February 23, 2018

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسف کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے خواتین کے ساتھ غیر مناسب رویے کی شکایات کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں کے عالمی ادارے یونیسف کے ڈپٹی ڈائریکٹر جسٹن فورستھ نے خواتین کے ساتھ غیر مناسب رویے کی شکایات سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کے خلاف شکایات تھیں کہ ایک برطانوی خیراتی ادارے کے سربراہ کی حیثیت سے ان کا رویہ ادارے کی خواتین کے ساتھ نامناسب تھا ۔

اپنے ایک بیان میں جسٹس فورستھ کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں پر وہ معافی مانگتے ہیں اور وہ اسی لیے استعفیٰ دے رہیں تاکہ اس سے اداروں کو نقصان نہ پہنچے۔