افتتاحی تقریب میں گرائونڈ ہائوس فل نہ ہوسکا

February 23, 2018

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے لئے منتظمین نے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہونے کا دعویٰ کیا تھا ۔حیران کن طور پر تقریب کے دوران آدھے سے زیادہ گرائونڈ خالی تھا۔ جمعرات کی شب ویک اینڈ کی وجہ سے کئی لوگ ٹریف میں پھنسے رہے۔ ٹکٹوں کی مانگ زیادہ تھی۔ لیکن افتتاحی تقریب میں گرائونڈ بھر نہ سکا۔ تقریب میں کھلاڑی بھرپور انجوائے کرتے رہے۔ کوئی سیلفی لے رہا تھا اور کوئی تصاویر بنارہا تھا۔ کچھ کھلاڑی رقص کرتے رہے۔