مصر، داعش سے مبینہ تعلق کا الزام، 21 افراد کو سزائے موت

February 23, 2018

مصر کی عدالت نے داعش سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے کے الزام میں اکیس افراد کو سزائے موت سنا دی۔

مقامی میڈیا کے مطابق مصری عدالت نے چار افراد کو 50 سال اور تین افراد کو15 سال قید کی سزائیں بھی سنائی ہیں۔

سزائے موت پانے والے21 افراد میں سے16مفرور ہیں، تمام افراد پر داعش سے منسلک ایک دہشت گرد سیل سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔