ملتان سلطانز کی شاندار بیٹنگ، لاہور قلندرز کو 180رنز کا ہدف

February 23, 2018

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے سنگا کارا کی نصف سنچری، شعیب ملک 48 اور احمد شہزاد 38 رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 179 رنز بنائے اور مقابل لاہور قلندرز کو 180 رنز کا ہدف دیدیا۔

ملتان سلطانز کی طرف سے دوسرے میچ بھی کماراسنگارا نےجارحانہ مگر ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کی، انہوں نے 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے63 رنز بنائے، انہیں مستفیض الرحمٰن نے فخر زمان کی مدد سے پویلین کا راستہ دکھایا۔

کپتان شعیب ملک نے اور سنگارا کے ساتھ تیسری وکٹ پر 54 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے لاہور قلندرز کے باولرز کی ایک نہ چلنے دی۔

پانچویں وکٹ پر کپتان شعیب ملک نے براوو نے20 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، آخری اوور میں شعیب ملک 48 رنز پر رن آئوٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 3چھکے اور 2 چوکے مارے۔

براوو ایک چھکے کی مدد 9 اور سہیل تنویر ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، مستفیض الرحمن کامیاب بالر رہے، انہوں نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو ملتان سلطانز کے اوپنرز نے سود مند ثابت نہ ہونے دیا۔

اوپننگ جوڑی نے شروع ہی سے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، ابتدائی 10اوورز میں 8 اعشاریہ 8 کی اوسط سے 88 رنز جوڑے۔

ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 11ویں اوورز کی پہلی گیند پر گری، 5 چوکوں کی مدد سے 38رنز بنانے والے احمد شہزاد کو مستفیض الرحمٰن نے پویلین کی راہ دکھائی۔

لاہور قلندرز کو دوسری کامیابی صہیب مقصود کی صورت میں جلد ہی مل گئی، 4 رنز بناپانے والے بیٹسمین کو 93 کے مجموعے پر یاسر شاہ نے بولڈ کر دیا۔

ملتان سلطانز کی چوتھی وکٹ158 رنز پر گرگئی، کیرون پولارڈ صفر کے انفرادی اسکور پر رن آئوٹ ہوگئے ۔

پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ملتان سلطانز ،جس نے گزشتہ روز اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی ، دوسرے میچ کی پہلی اننگز میں شاندار بیٹنگ کرکے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔