برطانیہ ،سفاری پارک میں شیروں کا سیاح کی گاڑی پر حملہ

February 23, 2018

برطانیہ کے سفاری پارک میں غصیلے شیروں نے سیاح کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

جنگل کے بادشاہ شیر کے غصے سے تو سب ہی ڈرتے ہیں جو اپنی ایک دھاڑسے اچھے اچھوں کو خوفزدہ کر دیتا ہے۔

برطانیہ کے سفاری پارک میں انہی شیروں نے اپنا غصہ سیاحوں پر کچھ یوں نکالا کہ اُن کی گاڑی پر حملہ کر ڈالا۔

یہ خوفناک واقعہ برطانیہ کے ٹاؤن Bewdley کے سفاری پارک میں اس وقت پیش آیا جب سیاح کی گاڑی پر غصیلے شیروں کے گروہ نے حملہ کردیا اورنہ صرف گاڑی پر چڑھ گئے بلکہ گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ توڑنے کی بھرپور کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں خاتون ڈرائیور اور اُس کے ساتھ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے دو بچے بالکل محفوظ رہے تاہم اس واقعے سے بے حد خوفزدہ ہوگئے ۔