پکا سو کے نایاب پورٹریٹ کی آئندہ ہفتے لندن میں نیلامی

February 23, 2018

پکا سو کا نایاب پورٹریٹ لندن میں نمائش کیلئے پیش کردیا گیا، جس کی اگلے ہفتے 50ملین ڈالر میں نیلام ہونے کی توقع ہے۔

مشہور تجریدی مصّور پکاسو کی ایک نا یا ب تصویر مشہور برطانوی نیلام گھر کے تحت آئندہ ہفتے نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

لند ن کے مشہور نیلا م گھرکے تحت نیلامی کے لیے نمائش پر رکھی گئی اس تصویر کی50ملین ڈالرمیں نیلام ہوجانے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے جو نایاب آرٹ ورک تسلیم کیا جا رہا ہے۔

آرٹ کا یہ فن پارہ آئندہ ہفتے سودابے نیلام گھر کے تحت لندن میں فروخت تک کر دیا جائے۔