اسلام آباد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

February 24, 2018

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے ۔

اسلام آباد کی قیادت رومان رئیس کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب دفاعی چیمپئن پشاور زلمی ہے جس کے قائد ڈیرن سیمی ہیں۔ زلمی اس سیزن میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے ۔

واضحرہے کہ پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔