ن لیگ کو سینیٹ انتخابات سے باہرپھینک دیا گیا،مریم نواز

February 24, 2018

مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ میںآج عوام کی عدالت میں نواز شریف کا نہیںپاکستان کا مقدمہ لے کر آئی ہوں،عوام کی نمائندہ جماعت کو سینیٹ الیکشن سے باہر کردیا گیا،یہ سب نواز شریف کے ساتھ نہیںعوام کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ عوام کی رائےپراپنی رائے بطور ہتھیار یا قلم مسلط کی جائےوہ بدترین آمریت ہے۔

سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرگودھاکےعوام کی عدالت میں پاکستان کا مقدمہ لے کرآئی ہوں،یہ پاکستان میں کیاہورہاہے؟پاکستان میں حالیہ جو ہوا وہ بدترین آمریت میں بھی نہیں ہوا،کبھی دیکھاکہ پوری جماعت کوالیکشن سے باہرکردیاگیاہو،(ن) لیگ کونہ صرف الیکشن سے باہر کردیا گیابلکہ شیرکانشان بھی چھین لیاگیا۔

انہوںنے کہا کہ پہلےنوازشریف کووزارت عظمیٰ سےفارغ کیاگیااوراب پارٹی صدارت بھی چھین لی گئی، ان عقل مندوں کو کوئی سمجھائےکہ یہاں آکردیکھےکہ نوازشریف کوصدارت کی اسٹیمپ کی ضرورت نہیں،نوازشریف وزارت عظمیٰ یاصدارت کی وجہ سےنوازشریف نہیں بنا،عوام کی محبت سےنوازشریف بناہے۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کوصدارت سےہٹانے،دلوں سےنکالنے،سیاسی طورپرروکنےکیلیےکروڑوں ووٹروں کوبھی نااہل کرنا ہوگا۔

انہوںنے مزید کہا کہ ملک سے آمریت کے اندھیرےمٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیابی حاصل کرے گی ،انتقام کا شکریہ ادا کریںکہ سارے شیروں کو متحد کردیا۔

اس موقع پر مریم نوازکو ملنے والا سونےکاتاج انہوں نے سرگودھامیں قائم یتیم بچوں کےادارے کو دینےکا اعلان کیا۔