میلان فیشن ویک، موسمِ سرما اور خزاں کے ملبوسات کی نمائش

February 25, 2018

اٹلی کے شہر میلان میں جاری فیشن ویک کے تیسرے روز موسمِ سرما اور خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

اٹلی میں میلان فیشن ویک کی رعنائیاں عروج پر ہیں جس میں ٹوڈز کے شو میں ماڈلز اپنے ہمراہ پالتو کتوں کو بھی لائیں۔ دیدہ زیب ملبوسات میں ماڈلز نے ریمپ پر جدید فیشن کے جلوے بکھیر کر شو کو چار چاند لگا دئیے۔

میلان میں سات روزتک جاری رہنے والے اس فیشن ویک کے تیسرے روزورساچے، گوچی، روبرٹو، اسپورٹ میکس اورٹوڈز جیسے ناموربرانڈز نے 2018-2019 کے موسمِ سرما اور خزاں کیلئے خواتین کے جدید فیشن سے آراستہ ملبوسات نمائش کیلئے پیش کئے۔