صدر ممنون کی تاجروں کو مسائل حل کروانے کی یقین دہانی

February 25, 2018

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال ملکی تجارت پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ انہوں نے تاجر برادری کے مسائل کو جلد حل کرانے کی یقین دہانی بھی کروا دی۔

صدر مملکت ممنون حسین سے کراچی کے تاجر برادری نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران تاجروں نے صدر مملکت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

صدر ممنون نے تاجروں کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال تجارت پر اثر انداز نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کراچی چلے گا تو پاکستان بھی چلے گا۔انہوں نے کہا کہ حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔