لاہورمیں اورنج لائن ٹرین کاآزمائشی تجربہ کامیاب

February 27, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اورنج لائن ٹرین کوآزمائشی طور پر چلا کرمیٹروٹرین چلانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔

ڈپو سے ڈیرہ گجراں اور اسلام پارک تک اورنج لائن میٹرو ٹرین آزمائشی طور پر چلائی گئی جس میں چینی ماہرین تکنیکی طور پر مکمل جائزہ لیتے رہے۔

ٹرین کا ٹریک ڈپو سے پاکستان منٹ تک اس لحاظ سے مکمل کر لیا گیا ہے۔

ٹریک کے مختلف ٹیسٹ جاری ہیں اور آزمائشی طور پر ٹرین بھی چلائی گئی ہے۔

اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ کے ترجمان کے مطابق ڈپو ڈیرہ گجراں کے اندر ٹریک اور سڑکیں مکمل کر لی گئی ہیں اور ان پر آزمائشی طور پر ٹرین چلانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر اور اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان کا کہنا ہے کہ4 مزید میٹروٹرین سیٹ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

اب یہاں ان کی کل تعداد 15ہو گئی ہے۔