شیر خوار بچے کی نگرانی کے لیے ایپ تیار

February 28, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ماہرین نے شیر خوار بچوں کی نگرانی کے لیے ایک ایسا آلہ ایجاد کرلیا ہے جو ان کی نقل وحرکت کو ریکارڈ کرے گا اور اسے ایک ایپ کے ذریعے والدین کے موبائل فون پر بھیج دے گا۔

’رے بے بی‘ نامی یہ ٹریکر بچوں کی مصنوعات بنانے والی ایک مشہور کمپنی نے تیار کیا ہے۔

یہ ایک کانٹیکٹ لیس ڈیوائس ہے جو جسم یا کسی اور شے سے متصل ہوئے بغیر بچوں کی نیند اور اس دوران ان کی سانس کی آمد و رفت کی نگرانی کرے گا۔

یہ سارا ڈیٹا ایک ایپ کے ذریعہ والدین کے موبائل فون پر موصول ہوجائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس آلے کا بنیادی مقصد بچے کی نگرانی کرنا ہے۔