پاکستان شدید پانی کی قلت کی طرف بڑھ رہا ہے،واپڈا

March 07, 2018

چیئرمین واپڈا مزمل حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان پانی کی شدید قلت کی طرف بڑھ رہا ہے، صورتحال الارمنگ ہے ، نئے ڈیموں کی تعمیر کے ساتھ ہمیں پانی کی بچت کی طرف جانا ہوگا۔

لاہور چیمبر میں خطاب اور میڈیا سے گفتگومیں چیئرمین واپڈا کا کہنا تھا کہ بھارت سے پانی کے معاملات اچھے نہیں، بھارت نے کبھی پانی پر ہمارے حق کو تسلیم نہیں کیا ، وقت آگیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل سے متعلق دنیا کو بتایا جائے کہ بھارت غلطی پر ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


مزمل حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کی قلت کے حوالے سے دنیا کے ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جن کو آنے والے سالوں میں قحط سالی کا خطرہ ہو سکتا ہے، اداروں کو الزام دینے کی بجائے سب کو اپنے گریبان میں جھانکنا ہو گا کہ نہانے برتن دھونے کے لیے کتنا پانی ضائع کرتے ہیں، 13 ملین ایکڑ فٹ پانی ہر سال سمندر میں پھینک دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ نیلم جہلم مکمل ہوگیا ہے،بھاشا ڈیم اگلے سال شروع ہو گا، کالاباغ ڈیم پر اتفاق رائے ضروری ہے۔