فلم تھورو بریڈز کل سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

March 08, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

تھرل سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈڈرامہ فلم تھوروبریڈز (Thoroughbreds) کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم کل ریلیز کی جارہی ہے۔

کورے فنلے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ہائی کلاس فیملی سے تعلق رکھنے والی 2ایسی لڑکیوں کے گرد گھوم رہی ہے جو کئی سال کی دوری کے بعد ایک مرتبہ پھر مل جاتی ہیں اور ایک دوسری کی مشکلات کا مل کر مقابلہ کرتی ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں انیا ٹیلر، اولیویا کوک، اینٹن ییلچن، پال اسپارکس، فرینسی سوئفٹ اور کیلی ورنوف سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بی ٹیڈ ڈیکر اور ریان اسٹوویل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم کل 9مارچ 2018ء کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔