اعتزاز احسن کی توپوں کا رخ ایک بار پھر ن لیگ کی طرف

March 08, 2018

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے ایک بار پھر اپنی توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کردیا۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ یہ لوگ ایک آئینی ادارے کورٹ کے خلاف دھمال ڈلوا رہے ہیں ، جس طرح کے لہجے میں یہ بات کررہے ہیں اور جس طرح کی بغاوت پنجاب کی بیورو کریسی سے کروائی جارہی ہے یہ برملا مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں۔

اعتزاز احسن نے فرحت اللہ بابرکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو کچھ کہا ، بالکل درست کہا ، وہ فرحت اللہ بابر سے سو فیصد متفق ہیں ۔