قلندرز کا ٹاکرا ملتان، زلمی کا اسلام آباد سے ہوگا

March 09, 2018

پاکستان سپر لیگ تھری میں آج دو میچز کھیلے جائیں گےجس میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج دن کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز سے ہوگا۔ ایونٹ میں ملتان سلطانز کے بیٹسمینوں نے اب تک نمایاں کارکردگی دکھائی ہے تو بولرز نے بھی ان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندر ز کو ایونٹ میں مسلسل 6 بار شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ ابھی بھی ایونٹ سے باہر نہیں ہوئے ہیں۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

دن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ مصباحالحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9بجے شروع ہوگا۔