ارجنٹائن کی81سالہ دادی جان کا اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ

March 09, 2018

عالمی یومِ خواتین کے موقع پرجہاں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا وہیں اس دن پر باہمت خواتین نے ہمت و عظمت کا بھرپور مظاہرہ کر کے یہ ثابت کیا کہ خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

ویڈیومیں نظر آنے والی ان دادی جان کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے ویمنز ڈے کے موقع پر اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی81سالہ زبرگ خاتون نے سیکڑوں فٹ آسمان کی بلندی پر جہاز سے آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ یہ ثابت کردیا خواتین ہر کام کرسکتی ہیں اور دل جوان ہوتو بڑھاپے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔