راولپنڈی کے قریب تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت

March 09, 2018

پاکستان پیٹرولیم کے تحت آدھی ساؤتھ ایکس ون ضلع راولپنڈی کے قریب تیل و گیس ذخائر کی دریافت، ذخائر سے یومیہ 2 اعشاریہ 62 ملین معکب فٹ گیس اور 1550بیرل تیل حاصل ہوگا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈنے اپنے شراکت داروں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان آئل فیلڈ ز لمیٹڈ کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی، صوبہ پنجاب میں گیس کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

دریافتی کنویں کی کھدائی کا آغاز 30 جون 2017میں ہوا جسے 3395 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا۔ پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہی خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی دریافت سے یومیہ2 اعشاریہ 62 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل ہوگی اور ساتھ ہی 1550بیرل یومیہ تیل بھی حاصل ہوگا۔