کراچی میں 3 روزہ ’ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول‘ کا آغاز

March 10, 2018

مزے مزے کے کھانوں کے ساتھ موسیقی کا تڑکا ، کراچی میں کلفٹن کے بیچ ویو پارک میں 3 روزہ فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔

روزنامہ جنگ اور جیو نیوز کے اشتراک سے کلفٹن بیچ پارک میں فوڈ اینڈ میوزک فیسٹیول شروع ہوگیا۔

تین روز فیسٹیول کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے کیا،اس موقع پرانہوں نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول کراچی کی رونق ہیں جہاں شہریوں کوکم خرچ میں عمدہ اور معیاری تفریح مہیا ہوتی ہے۔

سمندر کنارے موسیقی اور کھانے کے مزیدار ذائقوں نے فیسٹیول کی رونق کو چار چاند لگائے جو آنے والوں کو خوب بھائے۔

فوڈ فیسٹیول میں شہری پشاوری تکہ، گول گپے اور میٹھے سمیت اپنی پسند کے کھانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ بیچ ویو پارک میں جاری یہ فیسٹیول اتوار تک ان کے ویک اینڈ کو یادگار بنائے گا۔