ملتان سلطانز کا کراچی کنگز اور زلمی کا گلیڈی ایٹرز سے آج مقابلہ ہوگا

March 10, 2018

پی ایس ایل تھری میں آج دو میچ کھیلے جائیںگے جس میں ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگاجبکہ دن کے دوسرے میچ میںپشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل ہوگی۔

پاکستان سپرلیگ کے تیسرے ایڈیشن کے 22ویںمیچ میں آج ملتان سلطانز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے ابتدائی میچز میں شاندار کھیل پیش کیا ہے۔

ملتان اور کراچی کی مسلسل 2 میچز میں شکستوں کے بعد دونوں ٹیموں کے لئے آج کا میچ بہت اہم ہے۔ملتان سلطانز کے 8 میچز میں 9 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کنگز 7 میچز میں 7 پوئنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب دن کے دوسرے اور پی ایس ایل تھری کے 23 ویں میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔