شیخوپورہ: ڈمپر اور کار کے درمیان ٹکر،چار افراد جاں بحق

March 11, 2018

شیخوپورہ لاہور روڈ پر ڈمپر اور کار کے درمیان ٹکرہوئی، ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

اطلا ع کے مطابق پتھر سے بھرا ہوا ڈمپر سرگودھا سے لاہور کی طرف جا رہا تھا جو بے قابو ہو کر آگے جانے والی کار سے ٹکرا کر اس کے اوپر گر گیا جس سے گاڑی میں موجود 4افراد دب کر موقع پر دم توڑ گئےجبکہ ڈمپر کا عملہ فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے گاڑی میں موجود افراد کو کار کاٹ کر نکالا اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا،جاں بحق ہونے والوں میں عمر،طاہر عبدالواحد اور اسرار کے نام شامل ہیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے ڈمپر کو سیدھا کرنے کے بعد کار کے اندر پھنسے افرادکی لاشوں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا اور ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں طاہر اور عبدالواحد بلدیہ کمیٹی مانانوالہ کے کونسلر بتائے جاتے ہیں،پولیس نے رپورٹ درج کرکے ڈمپر کے فرار عملے کی تلاش شروع کر دی۔