فٹبالر استوری کو آخری سفرکے لیے الوداع کہہ دیاگیا

March 11, 2018

اٹلی کے فٹبالر ڈیوڈ استوری کو ہزاروں شائقین اور پلیئرز نے آخری سفرکے لیے الوداع کہہ دیا۔

گزشتہ روز ہوٹل کے کمرے میںمردہ پائے جانے والے فائوریشنیا کلب کے کپتان ڈیوڈ استوری کی آخری رسومات ادا کی گئیں، اس موقع پر لوگوںکے ہجوم کو دیکھتے ہوئے چرچ کے باہرا سپیکر لگائے گئے بہت سے شائقین اور پلیئرز رو رہے تھے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


31سالہ فٹبالر کے موجودہ کلب فائو ریشنیا اور سابق کلب کا گلیسری نے ان کی 13نمبر کی شرٹ کو بھی ریٹائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

استوری کی پر اسرار موت پر پوسٹ مارٹم بھی کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروںنے مرنے کی وجہ دل کے دورے کو قرار دیا ہے۔