سنگر نہ ہوتا تو کرکٹر ہوتا،عاطف اسلم

March 12, 2018

اپنے پہلے ہی البم سے شہرت کی بلندیوں کو چھو جانے والے گلوکار عاطف اسلم جن کے دیوانے ناصرف پاکستان میں ہیںبلکہ بھارت میں بھی بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو جگانے والےاس موسیقار کو کرکٹر بننا تھا ۔

جی ہاں ! راک اسٹار عاطف اسلم کو کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق تھا ،اسکول کی ٹیم میں انہیں بالر کی حیثیت سے رکھا گیا۔عاطف اسلم شیپز کرکٹ کلب میںروز پریکٹس کرتے تھے اور یہیں انہیں ماضی کے مایہ ناز کرکٹر عمران خان مختلف مشورے دیتے تھے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں جانے کے لیے سر توڑ کوشش کی۔

لیکن قسمت میں کچھ اور لکھا تھا ۔ ان کے بڑے بھائی کے پاس 8000 گیتوں کا مجموعہ موجود تھا جس میں ہر قسم کے گیت موجود تھے۔ وہ انھیں سنتے رہتےاور اکثر گنگناتے بھی رہتے ۔ انہیں سن کر عاطف کے دوست ہمیشہ اس کو سراہاتے اور گانے کا موقع دیتے یہ سن کر عاطف کے اندر بھی ہمت آئی اور انہوں نے گانا سیکھنا شروع کردیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عاطف اسلم نے گلوکاری کا آغاز جل بینڈ میں مین سنگرکی حیثیت سے کیا ۔ اس کا پہلا گانا عادت بہت جلد پاکستان اور انٹرنیٹ کے ذریعے باقی دنیا میں مشہور ہو گیا ۔اس گانے نے عاطف اسلم کو ایک الگ پہچان دی۔

اس کے بعد جل میں عاطف اور دوسرے رکن گوہر میں اختلافات پیدا ہو گئےجس کے بعد عاطف نےاکیلا گانا شروع کیا اور اپنی پہلی البم جل پری ریلیز کی۔

جل پری اپنی منفرد موسیقی اور عاطف اسلم کی دلکش آواز کی بدولت بہت مقبول ہوئی ۔اس مقبولیت نے بالی وڈ فلموں کے دروازے ان پر کھولے اورانھیں نے بھارتی فلموں میں گلوکاری کا آغاز شروع کیااور اس کے بعد تو انہوں نے ایک سے ایک ہٹ گانے دینا شروع کردیئے اور پوری دنیا میں اپنی آواز کا جادو چلا کے سب کو اپنی آواز کا دیوانہ بنادیا ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


عاطف اسلم کی آواز بالی وڈ فلموں کے لیے کامیابی کی ضمانت بن گئی۔ا سٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا اعزاز بھی عاطف اسلم کو حاصل ہے۔

گلوکاری کے میدان میں متعدد ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد عاطف اسلم نے اپنے کیرئیر میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

سن 2011 میں پہلی بار عاطف نے پاکستانی فلم ’بول ‘میں کام کیا۔

عاطف اسلم کو سب سے کم عمر میں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا ۔

ان کی موسیقی ایسی ہے کہ گزشتہ کچھ عر صے سے بھارت میں پاکستانی فنکار پر پابندی عائد کرنے باوجود عاطف اسلم کا نیا گانا’’ او ساتھی‘‘ آتے ہی ہٹ ہوگیا۔

عاطف اسلم کے مداحوں کی ان کو سالگرہ کی مبارکباد

ایک مداح نے پیرس کے آئفل ٹاور اور عاطف اسلم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی پہلی محبت قراردیا۔

بھارت میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود عاطف اسلم کی سالگرہ بھارت میں ٹرینڈ کررہی ہے اسی حوالے سے ایک فین نے عاطف اسلم کے لیے اپنی محبت ظاہر کرتے ہوئے کہا ’’عاطف اسلم کو دیکھنا میرا خواب ہے اور جب یہ پورا ہوگا وہ دن میری زندگی کا بہترین دن ہوگا۔‘‘

عاطف اسلم کے ایک اور دیوانے نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ سے مجھے بہت زیادہ حوصلہ افزائی ملتی ہے، آپ نے میری زندگی پر بہت اچھا تاثر قائم کیا ہے، سالگرہ مبارک ہو۔