صادق سنجرانی کے چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر بلوچستان میں جشن

March 13, 2018

میر صادق سنجرانی کی بحیثیت چیئرمین سینیٹ کامیابی کی خوشی میں کوئٹہ ،نوکنڈی ،چاغی میں جشن منایا گیااور مٹھائی تقسیم کی گئی ،ڈھول کی تھاپ پر رقص اور ریلیں بھی نکالی گئیں۔

صادق سنجرانی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی کوئٹہ میں ان کے گھر کے باہر جشن شروع ہو گیا ان کے دوستوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی گئی۔

دالبندین میں صادق سنجرانی کے جیت کی خوشی میں لوگ سڑکوں پر نکل آئےاورنوجوانوں نے ڈھول کی تاپ پر روایتی رقص کیا جبکہ مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئی۔