شیخوپورہ:پانچ سالہ بچی کوزیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

March 13, 2018

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں پانچ سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاؤں لمبرے چوہرہ سے گزشتہ شام سے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی ایمان فاطمہ کی لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ایمان فاطمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا،پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔

ایمان فاطمہ اپنے ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھی اور باپ شاہد بیرون ملک سعودی عرب محنت مزدوری کی غرض سے گیا ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق کا پتا چلے گا اور بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔